ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنرل بپن راوت ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

جنرل بپن راوت ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

Tue, 31 Dec 2019 10:52:27    S.O. News Service

نئی دہلی،31/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) آرمی چیف جنرل بپن راوت ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) ہوں گے۔ وزارت دفاع نے پیر کی دیرشام اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے، وہ تینوں فوج کے مابین رابطہ کاری کے لئے کام کریں گے۔ وہ منگل کو چارج لیں گے۔تینوں فوج کے چیف ان کے ماتحت کام کریں گے۔ سی ڈی ایس براہ راست وزیر دفاع کو رپورٹ کرے گا۔جنرل بپن راوت کی آرمی چیف کی حیثیت سے 31 دسمبر کو میعاد ختم ہورہی ہے۔ کارگل جنگ کے وقت سے ہی سی ڈی ایس عہدے کا مطالبہ کیاجارہاتھا۔ اسی وقت ملک کے پہلے سی ڈی ایس کے لئے سفارش کی گئی تھی۔ اس کے پیچھے استدلال یہ تھا کہ اس سے تینوں فوجوں کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا ہوگی اور جنگ کی صورت میں ایک بہتر حکمت عملی وضع کی جاسکتی ہے-حال ہی میں مرکزی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی تھی۔ اب چیف آف ڈیفنس کے ریٹائر ہونے کی عمر 65 سال ہوگی-


Share: